دنیا

حج سیزن میں چندہ جمع کرنے پر 7 سال قید، 50 لاکھ ریال جرمانہ،سعودی عرب

اگر کوئی بغیر اجازت عطیات جمع کرے گا تو اسے 7 سال تک قید اور 50 لاکھ ریال جرمانہ ہو سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے آئندہ حج سیزن میں شرکت کرنے والے عازمین کو غیر مجاز فنڈ ریزنگ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزاں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جس میں 7 سال تک قید، 50 لاکھ ریال تک جرمانہ یا ممکنہ طور پر دونوں شامل ہیں۔
آفیشل ایکس اکانٹ پر پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر چندہ یا نقد رقم جمع کرنا سختی سے ممنوع ہے۔
انسداد مالیاتی فراڈ اور ٹرسٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے، مالی فائدہ کے لیے دھوکہ دہی یا گمراہ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button