انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ
کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں مختلف معاشی عوامل کے باعث روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری اور قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
دو سال کے وقفے کے بعد غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے منفی ہونے اور 173 ملین ڈالر کے اخراج جیسے عوامل کا منگل کو دونوں غیر ملکی کرنسی مارکیٹوں پر اثر پڑا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کمزور ہوا۔
ڈالر کی مانگ میں ان رپورٹس سے اضافہ ہوا کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام جنوری کے دوران ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے سیاسی عدم استحکام اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں کم آمد کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری سیشن کے دوران ڈالر کی قدر میں 05 پیسے کی کمی ہوئی۔
لیکن مارکیٹ فورسز میں وقفے وقفے سے اضافے کے باعث ڈالر کا انٹربینک ریٹ 30 پیسے اضافے سے ایک موقع پر 279 روپے 65 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر 21 پیسے اضافے کے ساتھ 279.56 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 16 پیسے کے اضافے سے 282 روپے 32 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔