آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
اسلام آباد: وزارت قانون کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت کا جج جبکہ محمد بشیر کو او ایس ڈی بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت قانون کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی سیشن جج کو احتساب عدالت کا جج بنانے کی منظوری دے دی۔جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ سے ناصر جاوید رانا کی بطور جج احتساب عدالت تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔احتساب عدالت کے پہلے تعینات جج محمد بشیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد وہ بطور او ایس ڈی اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کریں گے۔سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کو سیشن جج ایسٹ اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔