پاکستان

مرمت و تبدیلی پائپ سملی واٹر فلٹریشن پلانٹ، پانی کی سپلائی مزکورہ علاقوں میں معطل رہے گی

اسلام آباد:کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کے شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے شہر میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔اس ضمن میں واٹر سپلائی کی جانب سے مختلف پرانے واٹر نیٹ ورکس کی مرمت اور بوسیدہ پائپ لائنوں کی تبدیلی کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے تاکہ شہریوں کو بلا تعطل پانی کی سپلائی جاری رہے. چونکہ راوں برس مطلوبہ بارشیں نہ ہونے کے باوجود پانی کے موجودہ ذخائر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے. اس سلسلے میں سملی واٹر فلٹریشن پلانٹ کی ضروری مرمت کے سلسلے میں اور مین کنڈیشن لائن کی تبدیلی کی صورت میں مورخہ 24 فروری بروز ہفتہ تا 25 فروری بروز اتوار تک سملی واٹر فلٹریشن پلانٹ چوبیس گھنٹے کے لئے بند رہے گا. جسکے باعث اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز F-7، F-6، F-8، G-6، /G-7/2، G-8/2، G-9/3 اور G-9/4 میں پانی کی سپلائی معطل رہے گی. جس کے بعد شیڈول کے مطابق پانی کی سپلائی مذکورہ سیکٹرز میں بحال کردی جائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button