کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسل آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 138 رنز بنائے، آغا سلمان 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، فہیم اشرف اور کولن منرو نے 20، 20 اور جورڈن کاز نے 19 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ عماد وسیم 9، شاداب خان 2 اور اعظم خان نے ایک رن بنایا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد وسیم اور ابرار احمد نے بالترتیب 3 اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ عقیل حسین نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 139 کا ہدف 19ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ جیسن رائے 37 اور رائلی روسو نے 34 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ مسلسل تیسری جیت ہے اور وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلے نمبر پر ہے۔
اسلام آباد نے 3 میں سے 2 میچ ہارے ہیں اور اب تک صرف ایک میچ جیتا ہے۔
ٹاس کے موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ دوسری اننگز میں بلے بازوں کو مدد ملے گی، اوس کی توقع ہے، اس لیے بولرز کے لیے مشکل ہو گی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کرتے