علاقائی

انتظامیہ کی بے حسی ،عدم دلچسپی، سروس روڑذ پر تجاوزات مافیا کا راج،عوام کااصلاح حوال کا مطالبہ

گجرات (ڈسٹرکٹ ا نچارج) انتظامیہ کی بے حسی اور عدم دلچسپی، سروس روڑذ پر تجاوزات مافیا کا راج، موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کی من مرضیاں، کوئی پوچھنے والا نہی، شہریوں کا شدید احتجاج، انتظامیہ سے اصلاح حوال کا مطالبہ، لالہ موسی جی ٹی روڑ کے دونوں اطراف سروس روڑذ پر انتظامیہ کی طرف سے چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل اور رکشہ والوں نے جگہ جگہ کھڑا ہونا روزانہ کا معمول بنا لیا بلکہ موٹر سائیکل اور رکشہ والوں نے جگہ جگہ پر کھڑے ہو کر من مرضی کے سٹینڈ بنا رکھے ہیں جس کی وجہ سے راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی آمد ورفت کے لیے بنائے گئے سروسز روڑذ کو قبضہ مافیا سے واگزار کروایا جائے اور ان کے لیے جگہ کو مختض کیا جائے،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button