نگراں وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی آمد
لاہور:نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سید محسن نقوی کا استقبال کیا۔
نگراں وزیراعلی محسن نقوی کی نامزد وزیراعلی مریم نواز شریف سے ملاقات
نگراں وزیراعلی نے مریم نواز شریف کو وزیراعلی نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تاریخ کی پہلی خاتون وزیر اعلی بننا ایک روشن مثال ہے۔
آپ کی کامیابی کی دعا، سید محسن نقوی کی گفتگو
مجھے یقین ہے کہ آپ پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ لکھیں گے، سید محسن نقوی
پنجاب اور عوام کی فلاح و بہبود کے مشن میں آپ کو میرا تعاون حاصل رہے گا، سید محسن نقوی
مریم نواز شریف نے نگراں وزیراعلی کے طور پر سید محسن نقوی کی عوامی خدمات کو سراہا۔
نگران وزیراعلی نے نامزد وزیراعلی کو پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
آپ کے شروع کردہ مفاد عامہ کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے، نامزد وزیراعلی مریم نواز شریف کا خطاب
مریم نواز شریف نے نگراں وزیر اعلی کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔