آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی۔ کراچی: تیسری بار سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مراد علی شاہ نے گورنر سندھ سے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیا۔ اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔ سندھ اسمبلی میں گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے مراد علی شاہ اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار علی سہریا کے درمیان مقابلہ تھا۔ جہاں مراد علی شاہ نے 148 میں سے 112 ووٹ حاصل کیے جب کہ ایم کیو ایم کے امیدوار کو 36 ووٹ ملے۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے سید اویس شاہ اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔