پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف کی جانب سے تاحال کوئی خط موصول نہیں ہوا
۔ اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے تصدیق کی ہے کہ اسے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ابھی تک کوئی خط موصول نہیں ہوا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دو رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ خط میں ملک کے سیاسی مسائل کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کسی بھی مزید بیل آؤٹ مذاکرات میں ملک کے سیاسی استحکام کو ترجیح دے اور اپنا کردار ادا کرے۔ اس خط میں پی ٹی آئی نے انتخابات کا حوالہ دے کر اپنی پوزیشن بھی واضح کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خط کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد منظر عام پر لائی جائیں گی۔ ادھر آئی ایم ایف نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تاحال کوئی خط موصول نہیں ہوا۔