ماہرہ خان کے ایک بھارتی لباس برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
پاکستانی ملبوسات کے برانڈز میں بھارتی ماڈلز اور اداکاراؤں کے بعد اب سپر اسٹار ماہرہ خان کی بھارتی لباس کے برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
گزشتہ ہفتے بھارتی اداکارہ پلک تیواری اور سونم باجوہ کی پاکستانی ملبوسات کے برانڈز کی تشہیری تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں۔
اب ماہرہ خان کے بھارتی ملبوسات کے برانڈ ساون گاندھی کے لباس کے لیے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح خوشی سے حیران رہ گئے۔
ماہرہ خان کی تشہیری تصاویر اور ویڈیوز بھارتی کپڑوں کے برانڈز کی جانب سے شیئر کی گئیں، اداکارہ نے انہیں اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا۔
پاکستانی اداکارہ کے بھارتی ملبوسات کے برانڈ کی تشہیر پر اکثر پاکستانی صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور ماہرہ خان کی خوبصورتی اور انداز کو سراہا۔
پاکستانی برانڈز میں بھارتی ماڈلز کے اشتہارات پر جس طرح کچھ لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا وہیں کچھ بھارتیوں نے ماہرہ خان کے بھارتی برانڈ میں کام کرنے پر بھی غصے کا اظہار کیا۔