آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

شہباز شریف 201 ووٹ سے ملک کے 24ویں وزیراعظم بن گئے

قومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو 16ویں قائد ایوان اور ملک کے 24ویں وزیراعظم منتخب کر لیا۔

سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کر دیا تاہم بعد میں اپنی نشستوں پر چلے گئے۔

نئے قائد ایوان کے انتخاب کے عمل سے قبل اسپیکر کے حکم پر5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں، گھنٹیاں بجائے جانے کے بعد ایوان کے دروازے بند کر دیے گئے اور اسپیکر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ شہباز شریف کے حق میں جو اراکین ہیں لابی اے کی طرف چلے جائیں جبکہ عمر ایوب کے حق میں اراکین لابی بی میں چلے جائیں

جے یو آئی کے ارکان نے وزیراعظم کے انتخاب کے عمل میں حصہ نہیں لیا اور قومی اسمبلی ہال کے دروازے بند ہونے سے قبل جے یو آئی کے ارکان ہال سے واک آؤٹ کر گئے جبکہ سردار اختر مینگل ایوان میں بیٹھے رہے اور کسی کو ووٹ کاسٹ نہیں کیا

حکمران اتحاد کی جانب سے شہباز شریف وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار تھے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب خان تھے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شہباز شریف کو قائد ایوان اور وزیراعظم پاکستان منتخب کرنے کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button