ہم غزہ میں ماہ صیام کے دوران فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں
غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، ہم غزہ میں ماہ صیام کے دوران فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
غزہ کے متاثرین کو فوری امداد اور طبی سہولتیں دی جائیں۔
غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، ہم غزہ میں ماہ صیام کے دوران فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت پر مظالم بند کئے جائیں۔
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔
پاکستان کشمیریوں کی حق ارادیت کیلئے جاری جہدوجہد کی حمایت کرتا ہے، تنزانیہ پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی سفاکیت کے نتیجے میں7 اکتوبر سے اب تک 30 ہزار 717 فلسطینی شہید اور 72 ہزار 156 زخمی ہو چکے ہیں۔