آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ کے تحت مفت علاج کی سہولت بحال کرنے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا میں یکم رمضان سے تمام شہریوں کے لیے ہیلتھ کارڈ کے تحت مفت علاج کی سہولت بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت اجلاس میں یکم رمضان سے صحت کارڈ کے تحت صوبے کی 100 فیصد آبادی کا مفت علاج بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں اعلیٰ حکام کے علاوہ اسٹیٹ لائف انشورنس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہیلتھ کارڈ کے تحت مفت علاج کی بحالی کے لیے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو فوری طور پر پانچ ارب روپے جاری کر دیے گئے۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ امن و امان کے بعد عوام کی فلاح وبہبود صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اس سکیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اصلاحات کی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ فوائد عوام تک پہنچ سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button