آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستان کی آئی ایم ایف کو تمام ترجیحی نکات پر عملدرآمد کی یقین دہانی

اسلام آباد: پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو تمام تر ترجیحی نکات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ وفاقی وزیر خزانہ نے اصلاحات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا افتتاحی اجلاس مکمل ہو گیا ہے جس میں آئی ایم ایف کے وفد نے نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستانی اقتصادی ٹیم سے ملاقات کی۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیر خزانہ، اسٹیٹ بینک کے گورنر اور وزیر توانائی آئی ایم ایف مشن سے الگ الگ ملاقاتیں کرنے والے ہیں جب کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف مشن کو حکومتی ترجیحات سے آگاہ کریں گے۔ افتتاحی اجلاس میں آئی ایم ایف کے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت پیش رفت کے عزم کا اظہار کیا جب کہ آئی ایم ایف نے پروگرام پر عملدرآمد کے لیے نگراں حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں جانب سے مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا اور پاکستان نے آئی ایم ایف کو تمام تر ترجیحی نکات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی جب کہ وفاقی وزیر خزانہ نے اصلاحات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ملاقات میں آئی ایم ایف کے وفد کو ایف بی آر کے ریونیو میں اضافے کا منصوبہ پیش کیا گیا اور گردشی قرضوں میں کمی سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے نیا پروگرام لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، ریویو مشن مذاکرات میں نئے پروگرام کے معاملے پر مزید غور کیا جائے گا۔ پاکستان نے دوسرے اقتصادی جائزے کے تحت آئی ایم ایف کے تمام اہداف پر عمل درآمد کر دیا ہے اور دوسرے اقتصادی جائزے کے لیے آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے قرضوں کی عدم ادائیگی اور بیرونی ادائیگیوں کی بروقت ادائیگی کی شرط پوری کر دی گئی، پاور سیکٹر کے بقایا جات بشمول ٹیکس وصولی اور ریفنڈ کی ادائیگیاں بروقت کر دی گئیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ٹیکس چھوٹ نہ دینے اور ٹیکس ایمنسٹی نہ دینے کی شرط پر بھی مکمل عملدرآمد کر دیا گیا ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان کرنسی ایکسچینج میں 1.25 فیصد کی شرح پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، بجلی اور گیس کے نرخوں میں ری بیسنگ . قیمتوں میں اضافے کی شرط بروقت نافذ کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف مشن کو اہداف پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ فراہم کریں گے۔ اہداف کے مطابق ایس او اے قانون میں ترمیم اور ترمیمی قانون پر عملدرآمد کی شرط پوری نہیں ہو سکی۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پاکستان پوسٹ اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے قوانین میں ترمیم نہیں کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button