پاکستانکاروبار

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 30 فیصد کمی

رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران ملک کے تجارتی خسارے میں سالانہ بنیادوں پر 30 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
دریں اثنا، سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 12 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ملکی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ حتمی اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023 سے فروری 2024 تک تجارتی خسارے کا حجم 14.88 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30 فیصد کم ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق فروری میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 1.743 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
جو کہ جنوری کے مقابلے میں 12 فیصد اور گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 21 فیصد کم ہے۔
ملک کے تجارتی خسارے کا حجم 1.979 بلین ڈالر تھا جو گزشتہ سال فروری میں 1.746 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملکی برآمدات کا مجموعی حجم 20.360 ارب ڈالر رہا جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9.1 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 18.670 بلین ڈالر تھا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک نے فروری میں برآمدات سے 2.583 بلین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو کہ گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔
سال فروری میں ملکی برآمدات کا حجم 2.189 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملکی درآمدات کا مجموعی حجم 35.24 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں یہ 12 فیصد کم ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی درآمدات کا حجم 39.96 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
درآمدات پر 4.326 بلین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو کہ گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال فروری میں پاکستان کا درآمدی بل 3.935 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button