آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
جو بائیڈن کے خط پر وزیر اعظم کا ردعمل امریکہ کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے
پاکستان عالمی امن و سلامتی کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کے خط کا جواب دے دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک توانائی، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اہم اقدامات پر مل کر کام کر رہے ہیں۔
امریکا اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون اور گرین الائنس اقدام خوش آئند ہے، پاکستان عالمی امن و سلامتی اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔