انٹرٹینمنٹ
بھارتی اداکار ڈینیئل بالاجی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال
چنئی: تامل انڈسٹری کے معروف اداکار ڈینیئل بالاجی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 48 سالہ اداکار کو سینے میں تکلیف ہوئی اور انہیں چنئی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
طبی امداد ملنے کے باوجود اداکار کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
ڈینیل بالاجی کی موت کی خبر میڈیا میں پھیلتے ہی ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
تامل انڈسٹری کے نامور فنکار کمل ہاسن اور دیگر نے اداکار کی موت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔