انٹرٹینمنٹ

وی اورتھیٹر کے نامور اداکار منا لاہوری کی 6 ویں برسی کا انعقاد

لاہور:ان کے مشہور ڈراموں میں عینک والا جن اور سونا چاندی قابل ذکر ہیں ۔
منا لاہوری عرف زرکوٹا جن بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول تھے
ڈرامہ عینک والا جن سے شہرت پانے والے اداکار منا لاہوری کی6 ویں ہفتہ کو منائی گئی ۔
اداکار منا لاہوری19مئی1949 کو لاہور میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام مطلوب الرحمان تھا۔
1993 میں ٹی وی ڈرامہ عینک والا جن ان کی شہرت کا باعث بنا۔
ان کا ڈائیلاگ مجھے کام بتائومیں کیا کروں، میں کس کو کھائوں زبان زد عام ہوا۔
انہوں نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ تھیٹر کی دنیا میں بھی راج کیا اور زندگی کے 40سال ٹی وی اور سٹیج کی خدمت میں گزار دیئے، منا لاہوری نے جو بھی کردار کیا وہ عوام میں بے حد مقبول ہوا،
گوجرانوالا میں ایک سٹیج ڈرامے کے دوران منا لاہوری پر فالج کا حملہ ہوا جس کے بعد ان کے جسم کا دایاں حصہ مفلوج ہو گیا۔
بچوں کے دلوں کی دھڑکن منا لاہوری کئی برس فالج کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد 17فروری 2018 کو انتقال کر گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button