آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانکھیل

فٹنس کیمپ میں شریک کرکٹرز کو آرمی چیف نے افطار پر مدعو کیا

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کاکول فٹنس کیمپ میں شریک قومی کرکٹرز کو افطار ڈنر پر مدعو کیا۔
پاکستانی کھلاڑیوں کا کاکول کیمپ 8 اپریل سے پہلے ختم کردیا جائے گا، کاکول کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا آخری دن 7 اپریل کو ہوگا۔
7 اپریل کی سہ پہر قومی کرکٹرز ایبٹ آباد سے راولپنڈی روانہ ہوں گے اور آرمی چیف کے ساتھ راولپنڈی میں افطار ڈنر کریں گے۔
7 اپریل کی رات تمام کرکٹرز اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے۔
دو ہفتے طویل کیمپ کا 8 اپریل آخری دن تھا تاہم آرمی چیف کی جانب سے افطار کی دعوت کے باعث کاکول فٹنس کیمپ ایک روز قبل ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فٹنس کیمپ ختم ہوتے ہی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان بھی متوقع ہے۔ عید کے بعد ٹیم کے ارکان راولپنڈی جائیں گے جہاں کیویز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے تین میچز شیڈول ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button