آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
نوشکی واقعہ کے ذمہ داروں,سہولت کاروں کو سزا دی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے نوشکی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو سزا دی جائے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں قومی شاہراہ پر بس مسافروں کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اس اندوہناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی اور ان کے بلندی درجات کی دعا کی۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی کے اس واقعے کے ذمہ داروں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔