آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانکاروبار

راولپنڈی نانبائی ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم اعلان، 16روپے روٹی بیچنے رضامند

راولپنڈی کی متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 16 روپے پر روٹی بیچنے پر آمادگی ظاہر کردی۔متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری رشید قریشی نے کہا کہ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق روٹی 16روپے میں بیچنے پر تیار ہیں جبکہ نان 20 روپے کا فروخت کریں گے۔
اس کے ساتھ ہی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد راولپنڈی کی متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا بھی اعلان کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت چار روپے کمی کا اعلان کر کے قیمت 16 روپے مقرر کردی تھی۔
ڈپٹی کمشنر لاہورکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 100گرام روٹی کی قیمت 16روپے اور 120گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی تھی۔مذکورہ اعلان سے ایک روز قبل مریم نواز نے صوبے میں آٹے کی قیمت میں بھی کمی کا اعلان کیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button