ایل این جی ریفرنس واپس: شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا جس پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری ہوگئے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، شاہد خاقان۔ عباسی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کے لیے درخواست دائر کی گئی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول نے کہا کہ نیب شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ریفرنس واپس لے۔ بعد ازاں عدالت نے نیب کی جانب سے ریفرنس کی پرچیاں لینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔ واضح رہے کہ نیب نے شاہد خاقان عباسی کو 2019 میں اسی کیس میں گرفتار کیا تھا اور نیب نے ریفرنس میں قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔