آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔ آصف زرداری نے اس بارے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔ اس فیصلے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ آصف علی زرداری مارچ میں ملک کے 14ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔ وہ اس سے قبل 2008 سے 2013 تک ملک کے صدر تھے۔ان کے سابقہ دور صدارت میں 18ویں آئینی ترمیم منظور کی گئی تھی، جس کے تحت صدر کے زیادہ تر اختیارات وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کو منتقل کر دیے گئے تھے۔