آج کی تازہ ترین خبریںپاکستاندلچسپدنیاکھیل

ٹینس اسٹار اعصام الحق کا مودی سر کار کو مشورہ

اسلام آباد ، ٹینس اسٹار اعصام الحق کا مودی سر کار کو مشورہ ، بھارت ڈیوس کپ کیساتھ ساتھ کر کٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجے ، بھارتی حکومت اپنی ٹیمیں پاکستان نہ بھیج کر بڑی غلطی کر یگا، پاکستان کھیلوں سے پیار کر نیوالا ملک ہے ۔ پاکستان ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن کے ٹر بیونل کی جانب سے ڈیوس کپ ٹائی نیو ٹرل مقام پر کھیلنے کی بھارتی اپیل مسترد کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی ایف نے ڈیوس کپ بارے میرٹ پر فیصلہ کیا ، انڈیا کے پاس پا کستان نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں ، بھارتی حکو مت کا انڈین ٹینس ٹیم پر کوئی دباو ہو گا لیکنا نڈین ٹیم کو ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے پاکستان ضرور آنا چاہیے۔ اعصام الحق نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی فور سز کی وجا سے امن ہے اور غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو ڈیوس ک کیساتھ ساتھ کر کٹ ٹیم کو بھی پاکستان بھیجنا چاہیے ، پاکستان کرکٹ اور دیگر ٹیمیں بھارت بھیج سکتا ہے تو بھارتی ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں سے پیار کر نیوالے لوگ رہتے ہیں ، بھارتی حکومت اپنی ٹیمیں پاکستان نہ بھیج کر بڑی غلطی کریگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button