پاکستان

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کافی عرصے سے پارٹی سے تحفظات تھے، اب فیصلہ کر لیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دوں۔

محمد زبیر کا کہنا تھا اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔

خیال رہے کہ محمد زبیر پچھلے دو سے ڈھائی سال سے مسلم لیگ ن کی پارٹی قیادت کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہو رہے تھے، محمد زبیر صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔

اس سے قبل ایک بیان میں محمد زبیر کا کہنا تھا میرا خیال ہے کہ میں مسلم لیگ ن میں ہوں جس طرح شاہد خاقان عباسی ہیں ویسے ہی میں بھی ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button