علاقائی

گجرات پولیس لالہ موسی کا منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ’ ساڑھے 3کلو چرس برآمد’3ملزمان گرفتار

لالہ موسیٰ(ڈسٹرکٹ انچارج) DPO گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت گجرات پولیس لالہ موسی سرکل کا منشیات فرشوں کیخلاف گھیرا تنگ، تھانہ سٹی لالہ موسی، تھانہ صدر لالہ موسی، تھانہ رحمانیہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کاروائی ساڑھے 3کلو سے زائد چرس برآمد، 03بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، تفصیلات کے مطابق DSP لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر قیادت سرکل لالہ موسی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف سخت ایکشن، SHO تھانہ صدر لالہ موسی انسپکٹر مجاہد فاروق نے Asi ناظم حسین و دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم زین العابدین ولد محمد آصف ساکن رنگپورہ گجرات کو رنگے ہاتھوں منشیات فروش کرتے ہوئے گرفتار کرکے 1کلو، 3سو، 20 گرام چرس برآمدکر لی، SHO تھانہ سٹی لالہ موسی حسن زبیر نے Asi زاہد حسین و دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش زاہد حسین عرف کاکا ڈار محلہ عید گاہ کو گرفتار کر کے 1کلو، 2سو، 68گرام چرس برآمد کر لی، جبکہ SHO تھانہ رحمانیہ انسپکٹر ریاض حسین نے SIمحمد فیاض و دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش یاسر اقبال ولد محمد خاں ساکن صابوال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 1کلو، 50گرام چرس برآمد کر لی، گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے،اس موقع پر DSP سرکل لالہ موسی چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ لالہ موسی سرکل پولیس معاشرے کو منشیات فروشی جیسے ناسور سے پاک کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button