کھیل

14 اوور کے اندر جیتنا چاہتے تھے لیکن پچ نے مشکلات پیدا کیں: بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہم 14 اوور کے اندر جیتنا چاہتے تھے لیکن پچ نے مشکلات پیدا کیں۔

بابراعظم کا کہنا ہےکہ کینیڈا کے خلاف میچ میں ہم اپنے پلان کے مطابق کھیلے، جس شاٹ پر میں آؤٹ ہوا وہ میرا شاٹ ہے،کبھی لگ جاتا ہے،کبھی نہیں۔

بابر اعظم کے مطابق ہم 14 اوور کے اندر جیتنا چاہتے تھے لیکن پچ نے مشکلات پیدا کیں، یہ جیت ہمارے لیے بہت ضروری تھی۔

خیال رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کینیڈا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ قومی ٹیم نے107 رنز کا ہدف 17.3 اوورز میں 3 وکٹ کےنقصان پر حاصل کرلیا۔

قومی ٹیم کو نیٹ رن ریٹ میں امریکا سے آگے نکلنے کے لیے یہ ہدف 13 اعشاریہ 5 اوور میں پورا کرنا تھا تاہم پاکستانی بیٹرز سست روی کے باعث ایسا نہ کرسکے اور 14 اوور میں 81 رنز ہی بناسکے۔ قومی ٹیم نے 107 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17 اعشاریہ 3 اوور میں مکمل کیا۔

ورلڈکپ میں اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے قومی ٹیم کو نا صرف اگلا میچ جیتنا ضروری ہیں بلکہ اس کے ساتھ امریکا کی بھارت اور آئرلینڈ سے شکست کی دعا بھی کرنا ہوگی کیونکہ امریکا نے اگر مزید ایک پوائنٹ بھی حاصل کرلیا تو پاکستان کا سفر یہی ختم ہوجائے گا۔

ادھر امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔لاڈرہل میں اگلے چند روز مکل بارش کی پیش گوئی ہے اور لاڈرہل میں بارشیں اگر مگر پر منحصر پاکستان ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔14 جون کو امریکا اور آئرلینڈ کے میچ میں بارش کے 91 فیصد امکان ہے۔ پاکستان کی امیدوں کو زندہ رکھنے کیلئے اس میچ میں آئرلینڈ کی جیت لازمی ہے اور میچ واش آؤٹ ہونے کی صورت میں پاکستان سپر ایٹ کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔

16 جون کو شیڈولڈ پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ میں بھی بارش کا 47 فیصد امکان ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں میزبان امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ بھارت کے ہاتھوں 6 رنز سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button