آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانکراچی

وزیرداخلہ نے موبائل سروس معطل کرنیکا فیصلہ سنا دیا!

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )چہلم حضرت امام حسین پر شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے اعلان کیا ہے کہ کل کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی،پاکستان میں شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں ملک بھر میں جلوس روایتی راستوں پر نکالے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ساتھ ، ویسٹ اور ڈسٹرکٹ ایسٹ میں سروس معطل رہے گی،حیدرآباد ، ٹھٹھہ ، دادو ، سجاول اور بدین میں بھی فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں میرپور خاص ، شہید بینظیر آباد ، خیرپور ، روہڑی اور لاڑکانہ میں بھی موبائل سروس معطل رہے گی۔ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور خیرپور میں موبائل سروس معطل رہے گی۔ضیا لنجار کامزید کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں ریڈ الرٹ رہے گا، جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button