آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

صدر مملکت کا پاک فوج کے 3جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک+ ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے تین جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔صدر مملکت نے دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شہدا قوم کا فخر ہیں، پوری قوم ان کی احسان مند رہے گی، سکیورٹی فورسز نے بہادری سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، پوری قوم اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔آصف علی زرداری نے شہدا کے لئے بلندی درجات اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button