پاکستان

غربت، بے روزگاری اور جہالت کے خاتمے کے لیے مل کر لڑنا ہو گا، شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے غربت، بے روزگاری اور جہالت کے خاتمے کے لیے مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔اپنے ایک بیان میں نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے باہمی اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے زیادہ پہلے کبھی نہیں تھی۔ سادگی اور کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جائیں۔ استحکام اور پرامن ماحول انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان تب ہی خوشحال ہوگا جب اس کی تمام اکائیاں خوشحال ہوں گی، تمام صوبوں کی ترقی میرے دل کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور استحکام کی روشن مثال پہلے قائم کی گئی ہے اور معیشت کی بہتری کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔
زندہ قومیں بہادری اور محنت سے چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرتی ہیں۔ آگے بڑھ کر مسائل حل کریں گے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ اپنے دور حکومت میں پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے کی بچت کی اور معیشت اور بچت کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ملک کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button