کہانی ائرلائن انڈسٹری کے تناظر میں تین خاتون ائر ہوسٹس کے گرد گھومتی ہے
ممبئی: بالی وڈ کی معروف کامیڈین اداکار کپل شرما اور پنجابی سپراسٹار اداکار دلجیت دوسانج بھی فلم میں کرینہ کپور، تبو اور کریتی سینن کے ساتھ نظر آئیں گے
کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے مداحوں کو خبر دی کہ وہ تیار ہوجائیں فلم رواں برس 29 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔معروف کامیڈین اداکار کپل شرما اور پنجابی سپراسٹار اداکار دلجیت دوسانج بھی فلم میں کرینہ کپور، تبو اور کریتی سینن کے ساتھ نظر آئیں گے۔فلم کو ریہا کپور اور ایکتا کپور مل کر پروڈیوس کررہی ہیں جبکہ اس فلم میں پہلی مرتبہ تینوں اداکارائیں ایک ساتھ اسکرین شیئر کررہی ہیں۔دی کرو کی کہانی ائرلائن انڈسٹری کے تناظر میں تین خاتون ائر ہوسٹس کے گرد گھومتی ہے جو ایک غیر متوقع واقعہ کے بعد کامیڈی سے بھرپور پیچیدہ کہانی میں پھنس جاتی ہیں۔کپل شرما آخری مرتبہ فلم زویگاٹو میں نظر آئے اور اس میں ان کی اداکاری کو شوبز حلقوں کی طرف سے بہت سراہا گیا تھا۔