انٹرٹینمنٹ
سابق مس انڈیا رنکی چکما کا 28 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔
ممبئی: مس انڈیا 2017 کی فاتح رنکی چکما 28 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔
رنکی چکما کو 2022 میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ دو سال سے زیر علاج تھیں۔
رواں ماہ طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
حالت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
کینسر نے رنکی چمکا کے پھیپھڑوں اور سر کو نقصان پہنچایا تھا اور اس کے دماغ میں ٹیومر بھی بن گیا تھا۔