انٹرٹینمنٹ

عمران ہاشمی کی اہلیہ نے انہیں چھوڑنے کی دھمکی دے دی

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار عمران ہاشمی کی اہلیہ نے ان کی خوراک سے تنگ آکر انہیں چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عمران ہاشمی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی روزانہ کی خوراک کے معمولات کا انکشاف کیا، جسے وہ گزشتہ 2 سال سے فالو کررہے ہیں۔عمران ہاشمی جلد سیریز ’شو ٹائم‘ میں نظر آئیں گے
عمران ہاشمی نے کہا کہ میں اپنی فٹنس اور صحت پر سخت محنت کر رہا ہوں جس کی وجہ سے میں گزشتہ دو سال سے ایک ہی ڈائٹ پلان پر عمل کر رہا ہوں جس میں چکن کا قیمہ، سلاد اور شکرقندی شامل ہے۔
اداکار نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میری خوراک بہت بورنگ ہے لیکن یہ میری صحت کے لیے اچھی ہے، چکن کا کیما کھانے میں ہلکا ہوتا ہے۔
یہ آسانی سے ہضم بھی ہوتا ہے جبکہ سلاد اور شکرقندی بہت فائدہ مند ہے۔
اس نے بتایا کہ میرا باورچی میرے لیے پورے ہفتے کا کھانا ایک ہی وقت میں تیار کرتا ہے، پھر میں ہر روز دوپہر اور رات کے کھانے میں اپنا کھانا خود لیتا ہوں۔
عمران ہاشمی نے اپنی اہلیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے کھانے کی وجہ سے میری بیوی بہت تنگ ہے، میری بیوی یہ سب کچھ نہیں کھاتی لیکن وہ بہت غصے میں آجاتی ہیں۔
اداکار نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا ’میری بیوی میری خوراک کی وجہ سے مجھے چھوڑنے کا سوچ رہی ہے، وہ مجھے دھمکیاں دیتی رہتی ہے لیکن اس نے ابھی تک ایسا نہیں کیا‘۔
واضح رہے کہ عمران ہاشمی جلد ہی شو ٹائم سیریز میں پروڈیوسر کے کردار میں نظر آئیں گے، اس سیریز کا پریمیئر رواں ماہ 8 مارچ کو ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button