
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 40 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2254 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
جمعہ کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3,800 روپے اضافے سے 2,34,800 روپے ہوگئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3,258 روپے اضافے کے بعد 2,01,303 روپے ہوگئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 20 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 2600 روپے ہوگئی، اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 17 روپے 15 پیسے اضافے سے 2211.93 روپے ہوگئی۔