آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، قربانی کا جانور زخمی، ذبح کرنا پڑگیا

کراچی کے علاقے کیماڑی میں پولیس نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کی فائرنگ سے قربانی کا جانور بھی زخمی ہوا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی فیضان علی کے مطابق سعیدآباد گلشن غازی موڑ پر دو مسلح ملزمان نے دوران واردات فائرنگ کی، ڈکیتوں کی فائرنگ سے آفتاب نامی شہری اور گلی میں باندھا گیا قربانی کا جانور بھی زخمی ہوا۔

انہوں نے بتایاکہ اسی دوران تھانہ سعیدآباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد حذیفہ نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم کا سہیل نامی ساتھی فرار ہو گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ قوی امکانات ہیں فرار ملزم زخمی ہوا ہے اور گرفتار ملزم سے نائن ایم ایم پستول برآمد کیا گیا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھاکہ فائرنگ سے زخمی قربانی کیلئے لائی گئی گائے کو ذبح کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button