سبی میں پی ٹی آئی ریلی کے قر یب دھماکا ،تین شخص جاں بحق
صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں جناح روڈ پر پی ٹی آئی کی ریلی کے قر یب دھماکا ہوا ۔ جس کے نتیجے میں تین شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق سبی انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی کی ریلی کا اہتمام کیا گیا اور اس دوران دھما کے ہوگیا جس سے افراتفر ی پھیل گئی ۔
دھماکے کے نتیجے میں تین شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ، اور بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے دھماکے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہونے کی تصد یق ہوئی ہے اور افسوسناک واقعے کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکا اور سبی سمیت بلوچستان کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے کی نو عیت کا معلوم نہیں ہوسکا اور سبی سمیت بلوچستان کے ہسپتالو ں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔
دھما کے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کر نے والے اداروں نے جائے حادثہ کو گھیر ے میں لے لیا ۔
دھماکے کے بعد محکمہ صحت نے ایڈوائز ری جاری کر تے ہو ئے دارالحکومت کو ئٹہ سمیت دیگت شہروں کے ہسپتالو ں میں ایمر جنسی نافذ کر دی ہے۔