آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانجرائم

خفیہ کال ریکارڈنگ: نور ولی محسود اور غٹ حاجی کے خلاف مقدمہ درج

پشاور: کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے خلاف خفیہ کال پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق نور ولی محسود اور غٹ حاجی کے خلاف مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی شمالی وزیرستان میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہیکہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان کیعلاقے کِری شموزئی میں دیہی ہیلتھ سینٹر پرحملے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہیکہ نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی خفیہ کال منظر عام پر آئی تھی جس میں نور ولی محسود، غٹ حاجی کو پاکستان میں اسکول اور اسپتالوں کو نشانہ بنانے کی ہدایت کررہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button