آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانکاروبار

صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب کا بجلی کمپنیوں کو خط

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب اور اسلام آباد کے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کے لیے بجلی کمپنیوں کو خطوط ارسال کردیے گئے۔
وزریر اعلی پنجاب کے ترجمان کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر 5 بجلی کمپنیوں کو خطوط بھجوائے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد، لاہور، گوجرانولا، فیصل آباد اور ملتان کی ڈسکوز کو خطوط بھجوائے گئے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 14روپے فی یونٹ کمی کے حکومتی پیکیج کی رقم سے آگاہ کیا جائے۔ترجمان کے مطابق آئیسکو، میپکو، گیپکو، فیسکو، لیسکو 201سے 500 یونٹ والے شہریوں کے بلوں میں کمی کریں گی، بجلی کی اصل لاگت اور ریلیف کے درمیان فرق کو پنجاب حکومت ادا کرے گی۔
ترجمان کے مطابق بجلی کمپنیوں کی جانب سے تقاضے پرپنجاب حکومت مطلوبہ رقم ڈسکوز کو منتقل کردے گی، پنجاب اور اسلام آباد کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پنجاب حکومت 45 ارب روپے اپنے وسائل سے فراہم کرے گی۔
ترجمان کے مطابق اگست، ستمبر میں 201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی کی قیمت کم کی گئی ہے۔واضح رہے کہ جمعے کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے فی یونٹ 14 روپے کمی کردی ہے۔
صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں کی وجہ سے ایک کرب سے گزر رہے ہیں۔
نواز شریف نے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت نے اگست اور ستمبر کے بلوں میں فوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، 500 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دیا جائے گا، پنجاب حکومت کے مختلف شعبوں سے 45 ارب روپے نکال کر عوام کو ریلیف دیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں سولر پینل اسکیم کے لیے 700 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button