آج کی تازہ ترین خبریںاسلام آباد:پاکستانسیاست

چیئرمین تحریک انصاف مولانا فضل الرحمن کے پاس مددمانگنے پہنچ گئے!

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر، اسدقیصر، شبلی فراز اور رف حسن شریک تھے جبکہ جے یوآئی کی جانب سے عبدالغفورحیدری، مولانا لطف الرحمان اور مولانا امجد خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرمشاورت کی گئی اور کئی فیصلے کیے گئے۔ملاقات کے بعد پی ٹی آئی اور جے یو آئی رہنماں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی پرمشترکہ طورپرآگے بڑھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا تھاکہ آج وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی ہے، پارلیمان میں روزانہ کے معاملات پر اکھٹے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے، سینیٹ میں شبلی فراز اور کامران مرتضی معاملات کو اکھٹے آگے بڑھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button