آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

جہانگیر ترین کا(ن)لیگ کے ساتھ مل کر اگلی حکومت بنانے کا اعلان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ مل کر ملکی معیشت کو بہتر کریں گے۔
ملتان کے حلقہ این اے 149 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ پانچ سال بعد الیکشن کا موقع آتا ہے، ووٹ کی طاقت عوام کے پاس ہے، آپ ووٹ دینے کا فیصلہ کریں، آپ کے ووٹ سے ملک ترقی کرے گا۔
انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ مل کر ملکی معیشت کو بہتر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اور ملتان کے لیے بہت کچھ کروں گا، معیشت کو آگے لے کر جاں گا، وعدہ کرتا ہوں کہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button