آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانکاروبار

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔امریکی شرح سود میں کمی کی توقعات پر مہنگے ہونے والے سونے کو گز شتہ روز یورپی سینٹرل بینک کے شرح سود میں کمی کے فیصلے نے نیا زور دیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازارمیں سونے کی فی اونس قیمت 51 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 566 ڈالر فی اونس ہے۔ سونے کی عالمی قیمت بڑھنے کا اثر پاکستان میں بھی ہوا ہے اور پاکستان میں سونیکی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے اضافے سے 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے ہے، ملک میں ایک تولہ سونے کی یہ بلند ترین قیمت ہے۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 486 روپے اضافے سے 2 لاکھ 27 ہزار 966 روپے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button