پاکستان

بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مزید 4 بچے پولیو کا شکار

بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مزید 4 بچے پولیو کا شکار ہوگئے۔حکام کے مطابق لکی مروت میں 30 مہینے کی بچی، پشین میں 18 مہینے کی بچی، چمن میں 9 مہینے کا بچہ اور نوشکی میں 5 سال کا بچہ پولیو کا شکار بنے۔حکام کا بتانا ہےکہ بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے جب کہ سندھ میں 10، خیبر پختونخوا میں 5 ، پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔حکام کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے 4 نئے کیسز آنے کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button