ہوٹلز میں رات کو تنہا سونے سے ڈر لگتا ہے: ایمن خان کا انکشاف
لاہور: خوبرو پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے شوٹنگز کے دوران ہوٹلز میں رات کو تنہا سونے سے خوف آتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ ایمن خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایمن نے انکشاف کیا کہ مجھے ہوٹلز میں رات کو تنہا سونے سے ڈر لگتا ہے، اس لئے میں کسی نہ کسی کے ساتھ جا کر سوتی ہوں، ایک بار پیرس شوٹنگ کیلئے گئی تو رات کو میں اپنی فیشن ڈیزائنر کے ساتھ کمرے میں جا کر سوئی تھی۔
دوران گفتگو اداکارہ نے بتایا کہ میں نے زندگی میں پہلی بار 10 سال کی عمر میں جہاز کا سفر کیا تھا، میں 10 سال کی عمر میں بہن منال خان کے ہمراہ تھائی لینڈ کمرشل کی شوٹنگ کیلئے گئی تھی اور والد بھی ہمارے ساتھ تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل میں نے لاہور بھی نہیں دیکھا تھا اور پاکستان کے کسی بھی شہر کو دیکھنے سے قبل میں نے تھائی لینڈ دیکھا۔