ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کمبینیشن میں کسی قسم کی تبدیلی لانے کی ضرور ت نہیں، شاہدآفریدی

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ عالمی کپ کے لیے بھرپورانداز میں تیاریاں کی جائیںصرف بھارت سے میچ کو مقابلہ سمجھ لینا درست نہیں اور اب ٹیمکمبینیشن میں کوئی تبدیلی نہ لائی جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم آل رانڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہعالمی کپ میں بہت اچھی اور مضبوط ٹیمیں موجودہ ہیں۔صرف بھارت سے مقابلے کوعالمی کپ سمجھ لینا درست نہیں۔عالمی ایونٹ کے لیے اب پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا وقت نہیںاس لیے ٹیم کے کمبینیشن میں کسی قسم کی تبدیلی لانے کی ضرورت نہیں، البتہ تیاریوں کے لیے کیمپ لگائے جانے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کپ بہت سے کھلاڑیوں کا امتحان ہے البتہ سینئر کھلاڑیوں پرذمہ داری ہوگی، پاکستان ٹیم کا صرف ایک کپتان بنایا جائے تاکہ اس معاملے پر لڑائی کا سلسلہ ختم ہو۔ ہر فارمیٹ کے لیے الگ الگ قیادت کرنے والانہ ہوجبکہ نائب کپتان کا تصور ہی درست نہیں، سینئر کھلاڑی کومیدان میں کپتان کا معاون بنایا جا سکتا ہے۔اس کے ساتھ ہی کپتان کی مدت کا تعین ہونا بھی ضروری ہے ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میںناقص فیلڈنگ قدیم مسئلہ ہے، فیلڈنگ کے علاوہ بولنگ اور بیٹنگ پر بھی توجہ کی ضرورت ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو کامیابی حاصل کر نی چاہئے تھی ۔ ان مقابلوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم ایک یونٹ کی طرحنظر نہیںآئی ، کھلاڑیوں کوآزمانے کے لیے تجربات کیے جاتے رہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانا کھلاڑی کی ذمہ داری ہوتی ہے، اعظم خان اور صائم۔سمیت دیگر نئے کھلاڑیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے،یہ قومی ٹیم کا مستقبل ہیں، سینٹرل کنٹریکٹ میںشامل نوجوان کھلاڑیوں کو وقت ملنا چاہیے۔ جبکہ ان کو کھلانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جائے، کسی بھی کھلاڑی کومتواتر کھلانے کا عمل درست نہیںہے۔ایسابھی نہ ہو کہ اگر بابر اعظم، محمد رضوان یا شاہین آفریدی جیسے کھلاڑیوں کو آرام کا موقع بھی دیا جائے تو ان کا متبادل ہی نہ ہو ۔ قومی ٹیم کے بینچ کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ ضرورت پڑنے پر اچھا متبادل کھلاڑی دستیاب ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں نمبر تین کا مطلب اوپنر ہی ہوتا ہے، فخر اور صائم جیسے کھلاڑیوں کو اوپننگ کرنی چاہیے، اللہ کرے صائم کی فارم واپس آجائے،اس میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان حفیظ نے بہت کرکٹ کھیلی ہے، اسے بطور ڈائریکٹر کرکٹ وقت دینا چاہیے، ایک سیر یز میں حفیظ سب ٹھیک کر دے گا ایسا بالکل نہیں ہے۔ سابق ٹیسٹ کپتان شاہ آفریدی نے کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی سی بی کا پلان بھی الیکشن کرنا تھا لیکن انہوں نے دوسری راہ لی ۔