کھیل

ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر عہدے سے مستعفی

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ان کا استعفی منظور کرتے ہوئے طارق بگٹی کو نیا صدر نامزد کردیا۔میڈیا کے مطابق خالد سجاد کھوکھر نے گزشتہ روز اپنا استعفی وزیراعظم کو بھیجوایا تھا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔اس سے قبل میر طارق حسین بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈہاک صدر مقرر کیا گیا تھا، یہ بات قابل ذکر ہے کہ خالد سجاد کھوکھر 2015 سے پی ایچ ایف کے سربراہ تھے۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آج خالد سجاد کھوکھر کی جگہ طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا صدر نامزد کیا ہے۔اب طارق بگٹی کو ہاکی فیڈریشن کی کانگریس سے اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، آئین کے مطابق پی ایچ ایف کے سیکریٹری اولمپئین رانا مجاہد کو کانگریس کا بلانے کا اختیار ہے۔یہ بات یاد رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کو اس وقت تک باضابطہ طور پر منتخب نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ وہ کامیابی سے کانگریس سے اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button