پاکستان

دہشت گردی کے واقعات عوام کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کی سازش ہو سکتی ہے، وزیراعلی بلوچستان

نگراں وزیراعلی بلوچستان علی میر مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کی تمام پہلوں سے تحقیقات ضروری ہیں اورالیکشنکے قریبی دنوں میںرونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعات عوا م کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کی سازش ہوسکتی ہے۔
.نگراں وزیراعلی بلوچستان کی زیر صدارت چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا اور مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے باعث میر علی مردان خان ڈومکی نے اس میں اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میںآئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے گزشتہشب مچھ میں پیش آنے والے واقعے پر بریفنگ دی اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
نگراں وزیراعلی نے کہا کہ دہشت گردی کے ان واقعات کی تمام پہلوں سے تحقیقات ضروری ہے اورالیکشن کے قریب دنوں میں رونما ہونے والے ان واقعات کو انتخابی عمل عوام کو دور رکھنے کے خدشے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات کے بعد سیکورٹی پروفائلنگ کا از سر نونظر ثانی کرتے ہوئے اور اقدامات کو بہتر بنایا ہوگاعوام کو پرامن ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے مواقع فراہمکرنا ہوں گے ۔
میر مردان خان ڈومکی نے کہا کہ محدود تعداد میں ہونے کے باوجود سیکورٹی فورسز کے جوانوں نیمحدود میں دہشت گردوں کا انتہائی بہادری سے مقابلہ کیا جس کی وجہ سے نقصانات کی مقدار کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ایک سپاہی اتنا ہی اہم ہے جتنا ایک افسر اور کوئی بھی قبائلی رہنما، سیکیورٹی فورس کا ہر سپاہی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج، ایف سی، پولیس اور لیویز کا ہر وہ سپاہی جو عوام کے جان و مال کی حفاظت پر مامور ہے، اس کی جان ہمیں اپنی جان کی طرح عزیز ہے۔ کون کرے گا؟نگراں وزیراعلی بلوچستان نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے لیویز اور پولیس اہلکاروں کو جدید خطوط پر پیشہ ورانہ تربیت دینے کے لیے فوری طور پر موثر حکمت عملی پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے سبی میں بم دھماکے سے متعلق بھی تحقیقات کرکے ملوث عناصر کیفر کر دار تک پھنچا نے کی ہدایت کی۔علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ الیکشن کے غیر معمولی حالات میں سکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور تمام ادارے باہمی رابطوں سے ہر قسم کی تخریبی سرگرمیوں پر قابو پانے کے لیے اقدامات کریں۔ایف سی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جنہوں نے فرائض کی ادائیگی میں اپنی جانیں قربان کیں، کہ امن کی بحالی کے لیے شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button