آج کی تازہ ترین خبریں
امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب
وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اسلام آباد:خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا۔
نگراں وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ میں شر یک ہونگے ۔ کے پی کے اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز، آئی جیز اور حساس اداروں کے نمائندے بھی اجلاس میںشرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑمیں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان لیڈر اور قومی و صوبائی نشستوں سے الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار ریحان زیب خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سیجاں بحق ہوگئے ۔جبکہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں 5 کارکن زخمی ہوگئے۔