پاکستانکھیل

بابراعظم، رضوان کی اوپننگ جوڑی پر عماد کا موقف سامنے آگیا

نوجوان کرکٹرز کے کیرئیر کو دو چار اننگز کی بنیاد پر نہیں دیکھنا چاہیے، سابق آل رانڈر
قومی ٹیم کے سابق آل رانڈر عماد وسیم نے بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی کو تبدیل کرنے پر اپنے موقف دیدیا۔مقامی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق آل رانڈر عماد وسیم نے کہا کہ اگر ٹیم مینجمنٹ نے بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو انہیں نوجوان کرکٹر کو مواقع دینا ہوں گے، دو چار اننگز کی بنیاد پر کسی کا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ہمارے پر 12 میچز موجود ہیں، ہمیں یہ بات ماننی چاہیے کہ محمد رضوان اور بابر اعظم نے مختصر ترین فارمیٹ کی تاریخ میں سب سے مضبوط اوپننگ جوڑی کے طور پر خود کو قائم کیا تھا، دونوں نے مل کر اپنی ابتدائی شراکت میں 50.04 کی شاندار اوسط کے ساتھ مجموعی طور پر 2452 رنز بنائے جبکہ متعدد ریکارڈز بھی اپنے نام کیے تھے۔سابق آل رانڈر نے کہا کہ اگر مجھ سے پوچھیں تو میں بابراعظم کے ساتھ اوپننگ کیلئے جاں گا، ہم ان پر تنقید کر سکتے ہیں لیکن انہوں نے متعدد مرتبہ فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔بابراعظم طویل عرصے سے پاکستان کی عزت اور فخر کے ساتھ خدمت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button