اسلام آباد:پاکستان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف نوٹس

اسلام آباد: علیمہ خان 3 فروری 2024 کو صبح 11 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہو کر وضاحت پیش کریں
میڈیا کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کی جانب سے سائبر کرائم کے نتیجے میں انکوائری کا نوٹس جاری کردیا گیا، ان کے خلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق علیمہ خان کی جانب سے دھمکی، معاشرے میں انتشار پھیلانے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے نتیجے میں انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان 3 فروری 2024 کو صبح 11 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہو کر وضاحت پیش کریں۔ ایف آئی اے نے معاشرے میں انتشار اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں علیمہ خان کو سائبر کرائم انکوائری کا نوٹس جاری کردیا۔عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا الزام، علیمہ خان کل ایف آئی اے میں طلب۔ ایف آئی اے کے مطابق عدم پیشی کی صورت میں یہ خیال کیا جائے گا کہ علیمہ خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button