انٹرٹینمنٹ

عریشہ رضی کی شادی، تصاویر وائرل

کراچی: شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ عریشہ رضی کی شادی کی تصاویر اور ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات گزشتہ چند روز سے جاری تھیں جس میں ڈھولکی، برائیڈل شاور، دعائے خیر، مایون اور گیم نائٹ شامل تھیں جب کہ اداکارہ کی رخصتی کی تقریب 10 فروری کی شب کراچی میں منعقد ہوئی۔
اپنی شادی کے دن، عریشہ رضی نے بھاری زیورات کے ساتھ سرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس پہنا، اداکارہ کا میک اپ، زیورات، لباس اور انداز بالکل بھارتی دلہنوں جیسا تھا جب کہ ان کے دولہا میاں نے سیاہ لباس پہنا۔
عریشہ رضی کی شادی میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں اداکارہ نمرہ خان، سیدہ طوبی انور اور نادیہ خان سمیت دیگر شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button